جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

نجی اکیڈمی میں نویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کرنے والے پرنسپل کا بڑا دعویٰ ، معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نجی اکیڈمی میں ایکسٹرا کلاسز کے بہانے نویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کرنے والے پرنسپل نے بڑا دعویٰ کردیا، جس کے بعد معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی اکیڈمی میں پرنسپل کی جانب سے نویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا، انچارج انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزم افتخار نے لڑکی سے نکاح کا دعویٰ کردیا۔

پولیس نے17سالہ لڑکی کو طبی معائنے کیلئے حراست میں لیا ہوا ہے اور افتخار نے لڑکی کی رہائی کیلئےعدالت سےرجوع کرلیا ہے تاہم بیان قلمبند کرانے کے لئے پولیس طالبہ کو آج عدالت پیش کرے گی۔

- Advertisement -

دوسری جانب لاہورمیں نجی اکیڈمی کے پرنسپل کی نویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ اور اہل علاقہ نے ٹائر جلا کر احتجاج کرتے ہوئے بیدیاں روڈ بند کردی، مظاہرین کا کہنا ہے واقعے کع پانچ روز گزر گئے پولیس تعاون نہیں کررہی۔

مزید پڑھیں : طالبہ کو چھٹی والے دن ایکسٹرا کلاسز کیلئے بلاکر نجی اکیڈمی کا پرنسپل شیطان بن گیا

یاد رہے نجی اکیڈمی کے پرنسپل کی جانب سے نویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں زیادتی کا مقدمہ تھانہ ہیئر میں درج کیا گیا۔

لڑکی کی والدہ نے پولیس کو بتایا تھا کہ پرنسپل افتخار نے اتوار کو ایکسٹرا کلاسز کیلئے نویں جماعت کی طالبہ کو اکیڈمی بلایا تھا، اکیڈمی کے پرنسپل نے دیگر طالبہ کو واپس بھیج کر لڑکی سے لیب روم میں مبینہ زیادتی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں