لاہور: پنجاب کےدارالحکومت لاہور کےقریب تیز رفتار ٹرک اور مسافر بس کےدرمیان تصادم کےنتیجے میں 10 مسافر زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے قریب شیرا کوٹ کے علاقےمیں تیز رفتار ٹرک اور مسافر بس کی ٹکر کے نتیجے میں کم سےکم 10 مسافر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کس کی غفلت کے باعث دونوں گاڑیاں ٹکرائیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچا اور زخمیوں کو متاثرہ بس سے نکال کراسپتال منتقل کیا۔زخمیوں میں ٹرک کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔
پولیس نےعینی شاہدین اور مسافروں کے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
مزید پڑھیں:شیخورہ پورہ: ٹرین اور آئل ٹینکر میں تصادم‘ 2افراد جاں بحق‘ 10زخمی
یاد رہے کہ گزشتہ رات لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ٹرین شیخورہ پورہ میں آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، حادثے میں دو افراد جاں بحق اور10 زخمی ہوگئےتھے۔
حادثے کے بعد بوگیوں میں خوف ناک آگ بھڑک اٹھی، مسافروں نے کھڑکیوں سے چھلانگیں لگائیں۔
وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہناتھاکہ حادثے میں ریلوےکی غلفت پائی گئی تو اسے چھپایا نہیں جائے گا۔
واضح رہےکہ وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کاکہناتھاکہ ایکسل خراب ہونے کے باعث ٹرک پٹری پر موجود تھااور اگر ٹرک ڈرائیور جلد بازی نہ کرتا توحادثہ پیش نہیں آتا۔