لاہور میں کمسن بچیوں کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں داتا دربار گورا قبرستان کے قریب پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران بچیوں کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر اغواء کر کے ہوٹل میں رکھی گئی 3 بچیوں کو بازیاب کرا لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ساتھی کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوا، ساتھی فرار ہوگیا، ملزم سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ہوا، فرار ملزم کی تلاش کی جارہی ہے، پولیس نے بتایا کہ ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔