جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

لاہور: اچھرہ میں7 منزلہ عمارت پر لگی آگ پرقابو پالیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اچھرہ میں سات منزلہ عمارت پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا، آتشزدگی واقعے میں ایک شخص جاں بحق پانچ زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اچھرہ بازار میں واقع سات منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، فائربریگیڈ اور ریسکیو عملے کی بروقت کارروائی سے پھیلتے شعلوں کوجلد قابو کرلیا گیا۔

تیسری منزل پر لگنے والی آگ نے پوری عمارت کولپیٹ میں لے لیا، عمارت میں دھواں بھرجانے کے سبب اندر موجود لوگ خوفزدہ ہوگئے اور چھلانگ لگانا شروع کردی، جان بچانے کیلئے کودنے والا ایک شخص زخمی حالت میں اسپتال جاتے ہوئےدم توڑ گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ اور دھوئیں کے باعث متعدد افراد بے ہوش بھی ہوئے، پلازہ میں پھنسے اڑتالیس افراد کو عمارت کے شیشے توڑ کر باہر نکالا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں