جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ صوبائی دارالحکومت میں فروری میں بین الاقوامی نوعیت کے ایونٹس ہو رہے ہیں۔

اس میں کہا گیا کہ ون ڈے کرکٹ سیریز اور دولت مشترکہ جنوب مشرقی ایشیا کے پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس ہو رہی ہے، ایونٹس میں ہارس اینڈکیٹل شو، فیض امن میلہ اور سہ ملکی کرکٹ سیریز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 8 فروری کو مینڈیٹ چوری کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، جنید اکبر

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب حکومت نے امن و امان کیلیے آرمی اور رینجرز کی خدمات پہلے سے طلب کر رکھی ہیں، مینار پاکستان تاریخی مقام ہے جلسہ خوبصورتی کو تباہ کرنے کے مترادف ہوگا۔

’پی ٹی آئی کو گزشتہ سال 21 ستمبر کو لاہور رنگ روڈ پر جلسے کی اجازت دی گئی تھی۔ لیکن اس نے این او سی کے تحت دی گئی اجازت کی شدید خلاف ورزی کی۔‘

پی ٹی آئی نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلیے لاہور پائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جبکہ عدالت عالیہ نے آج ضلعی انتظامیہ کو قانون کے مطابق درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے پی ٹی آئی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی تھی، سماعت میں چیف سیکریٹری اور ڈپٹی کمشنر لاہور عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

اس موقع پر جسٹس فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری صاحب آپ کو تو پٹیشن کا پتا ہوگا، اگر آپ کل درخواست خارج کرتے ہیں تو یہ کہیں رجوع نہیں کر سکیں گے، ڈپٹی کمشنر نے اپنی رپورٹ داخل کروا دی ہے، اگر آپ اجازت دیتے ہیں تو تیاری بھی کرنی ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ان کی درخواست پر آج ہی فیصلہ ہو جائے تو کیا حرج ہے۔ اس پر چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ آپ جو حکم کریں گے اس پر عمل کیا جائے گا۔

عدالت عالیہ کا کہنا تھا کہ آپ سے یہی امید تھی، ڈپٹی کمشنر درخواست پر 5 بجے تک فیصلہ جاری کریں۔

لاہور ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ کہ درخواست نمٹا دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں