منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پھر پہلے نمبر پر آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے درالخلافہ لاہور میں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی اسموگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں گزشتہ ہفتے ہونے والی بارش کے بعد اسموگ میں کچھ کمی واقع ہوئی تھی تاہم سردی اور خشک موسم بڑھتے ہی اسموگ کی سطح بھی بلند ہونا شروع ہوگئی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ شہر میں اسموگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج لاہور کی فضائی آلودگی کا انڈیکس ریٹ 296 کو چھو رہا ہے جس نے شہر کو ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دوسری جانب اسموگ بڑھنے سے گلے، سینے اور سانس کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے بالخصوص دمہ کے مریضوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں