منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

لاہور میں اسموگ کی خطرناک صورتِ حال، ایئرکوالٹی انڈیکس 1000 سے تجاوز کرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور اسموگ کی اوسط شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا، ایئرکوالٹی انڈیکس ایک ہزار 67 تک پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پر اسموگ کے سائے برقرار ہیں، گرین لاک ڈاؤن سے بھی صورتحال بہتر نہ ہوسکی۔.

لاہور کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہونے کے سبب شہریوں کیلئے خطرناک قرار دیا جا رہا ہے، شہرمیں اسموگ کی اوسط شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور ایئر کوالٹی انڈیکس ایک ہزار سڑسٹھ تک پہنچ گیا۔

- Advertisement -

لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں سرفہرست ہے جبکہ بھارت کا شہر دہلی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے اور کلکتہ تیسرے نمبر پر ہے۔

ماہرین ماحولیات نے موجودہ صورتحال میں شہریوں کو باہر نکلنے سے پرہیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے، بزرگ اور بیمار افراد گھروں میں رہیں۔

ماہر ماحولیات نے کہا کہ شہر کی فضا آلودہ ہونے سے سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے، یہ فضا شہریوں کے ساتھ چرند پرند اور نباتات کے لیے بھی نقصان دہ ہے، شہری متوازن خوراک اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

انسداد اسموگ آپریشن کے دوران محکمہ ماحولیات نے سینکڑوں گاڑیوں کے چالان کئے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

کوئٹہ، اسلام آباد اور پشاور میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آج درجہ حرارت پینتیس سے چھتیس ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

کشمیراورگلگت بلتستان میں موسم سرد ہوگیا ، لہہ میں منفی تین اوراسکردو میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں