لاہور : حادثے کا شکار ہونے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کی وجہ سامنے آگئی، پائلٹ نشے میں جہاز اڑا رہا تھا
لاہور میں نجی ایئرلائن کے مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کا راز کھل گیا، طیارہ اس لیے ڈگمگایا کہ طیارے کا پائلٹ ڈگمگا گیا تھا، حادثے کا شکار ہونے والے نجی ایئرلائن کے طیارے کے پائلٹ کے بلڈ ٹیسٹ میں الکوحل اور لیکٹیٹ کی ناقابل قبول مقدار پائی گئی ہے.
اس رپورٹ کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن نے تمام ایئرلائنز کے کاک پٹ اور کیبن کروز کے طبی معائنے کی ہدایت جاری کردی.
ڈی جی سول ایوی ایشن کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ایئرلائنز پائلٹس سے متعلق ایوی ایشن کا مجوزہ اصول اختیار کریں اور الکوحل کے زیر اثر پائلٹس کو جہاز نہ اڑانے دیا جائے. بریتھنگ اسپیس نجی ایئرلائن کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران متعدد مسافر زخمی ہوئے تھے