جمعہ, اکتوبر 4, 2024
اشتہار

لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم کی کارروائیاں، کروڑوں روپے کے موبائل فون برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم نے دو مختلف کارروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فون برآمد کرلیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دبئی سے آنے والی پرواز پی کے 204 سے مسافر محمد ارشد واہیلہ کے سامان سے 37 موبائل فونز برآمد کیے گئے۔

پی آئی اے کی فضائی میزبان نادیہ بتول کے سامان سے بھی 30 موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ مسافر اور پی آئی اے کی فضائی میزبان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی فضائی میزبان سے برآمد فونز کی قیمت ایک کروڑ 12 لاکھ روپے بنتی ہے جبکہ دبئی سے آنے والی فیملی کے سامان سے برآمد فونز کی مالیت 55 لاکھ ہے۔

 واضح رہے کہ جولائی میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے چھ کروڑ مالیت کے قیمتی موبائل فونز برآمد کیے تھے اور دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

کسٹمزحکام کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے قیمتی موبائل کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔

حکام کا کہنا تھا کہ کسٹمز حکام نے اسلام آباد ائیرپورٹ سے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 6 کروڑ مالیت کےموبائل برآمد کیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں