جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

لاہور:شدید دھند کے باعث ایئرپورٹ بند، نظام‌ِ زندگی مفلوج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پجاب کی فضاؤں میں تنی دھند نے سب دھندلا دیا ہے، نظام زندگی مفلوج ہوگئی ہے اور لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہے جبکہ موٹروے کو کئی مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔

پنجاب کے بیشتر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، حد نگاہ صفر ہوئی تو علامہ اقبال ایئرپورٹ پروازوں کیلئے بند کردیا گیا، ملکی اور بین الاقوامی بیس پروازیں منسوخ کرنا پڑیں جبکہ سڑکوں پر چھائی دھند گاڑیوں کی راستے میں حائل ہوئی تو موٹروے کو کئی مقامات پر بند کردیا گیا ۔

حدنگاہ صفرہونے کے باعث موٹر وے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ اور پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی، جی ٹی روڈ پر کالا شاہ کاکو پر بھی دھند کا راج ہے، پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد جانے والے راستے میں بھی دھند حائل رہی، پیر محل میں چھائی دھند نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، دھند کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوگئی۔


مزید پڑھیں :  پنجاب کے مختلف علا قوں میں دھند کا راج، حد نگاہ صفر ہوگئی


ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ کالا شاہ کاکو سے گوجرانوالہ تک حد نگاہ تیس سے پچاس میٹر رہ گئی ہے جس کے باعث شہری موٹروے کے بجائے جی ٹی روڈ کا استعمال کریں۔ تاہم شہری شدید دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔

سڑکوں پرگاڑیاں رینگ رینگ کر چلتی رہیں فضا میں نمی بڑھی تو بجلی کا نظام بیٹھ گیا، پنجاب کے متعدد شہر وں سے بجلی غائب ہوگئی، بریک ڈاؤن سے لاہور کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں