لاہور : اے این ایف نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اسمگلنگ کرنے کو شش ناکام بناتے ہوئے مسافر کے بیگ سے ہیروئن برآمد کرلی، ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اٹلی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، مسافر سے ساڑھے5کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔
اس حوالے سے اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر نے ٹرالی بیگ کے خفیہ خانوں میں ہیروئن چھپا رکھی تھی، مسافر قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر621کے ذریعے دوحہ براستہ اٹلی جارہا تھا۔
اے این ایف کے قائم کردہ بیگج سرچ کاؤنٹر پر اے این ایف اہلکاروں نے مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو اس کے ٹرالی بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی ساڑھے5کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی۔
مزید تحقیقات کیلئے مسافر کو اے این ایف نے اپنی تحویل میں لے لیا مذکورہ ہیروئن کی مالیت عالمی مارکیٹ میں کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے۔