اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ایوان عدل میدان جنگ بن گیا، کارکنان نے زبیر نیازی کو پولیس کی حراست سے چھڑا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: حقیقی آزادی مارچ سے قبل لاہور کا ایوان عدل میدان جنگ بن گیا، پولیس نے جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی لاہور زبیر نیازی کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے بتی چوک ، مینار پاکستان پر پولیس کی جانب سے پُرامن پی ٹی آئی کارکنان پر شیلنگ کی گئی جس کے باعث حالات کشیدہ ہوگئے، اسی دوران ایوان عدل میں بھی پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان تصادم ہوا۔

پولیس نے اس دوران کچہری چوک سے جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی لاہور زبیر نیازی کو گرفتار کرلیا اور انہیں قیدی وین میں بٹھادیا، زبیر نیازی کی گرفتاری پر وکلا کی بڑی تعداد ایوان عدل کے سامنے پہنچی اور پولیس کے ساتھ ان کا تصادم شروع ہوگیا۔پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی جبکہ وکلا کی جانب سے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا گیا،اس دوران پی ٹی آئی کارکنان اور وکلا نے پولیس پر جوابی حملہ کرتے ہوئے زبیر نیازی کو پولیس کی حراست میں چھڑانے میں کامیاب ہوگئے تاہم پولیس تشدد کے باعث وہ زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ‏تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ پر پولیس کی شیلنگ، کارکنان رکاوٹیں توڑ کر آگے بڑھنے لگے

اطلاعات ہیں کہ پولیس نے ایوان عدل کے سامنے پی ٹی آئی کارکنان پر بدترین لاٹھی چارج کرتے ہوئے متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ شیلنگ کے باعث تین کارکنان کی حالت خراب ہوئی ہے جنہیں طبی امداد کے لئے پی ٹی آئی میڈیکل کیمپ لے جایا گیا ہے۔

وکلا کی بڑی تعداد نے ایوان عدل اپر مال پر ریلی کا راستہ کھلوا لیا اور ایوان عدل کے سامنے سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں ہیں وکلا کی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس نے گاڑیوں کو جانے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد بڑی تعداد میں گاڑیاں اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگئی ہے۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں