لاہور: جوہرٹاؤن میں کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے کے واقعے میں ملوث میاں بیوی کوگرفتارکرلیا او ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمسن گھریلو ملازمین پر تشدد کا سلسلہ روک نہ سکا، لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں کمسن ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم میاں بیوی کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں جاوید اقبال اور اسکی اہلیہ رباب جاوید شامل ہیں ، جاوید نے کمسن گھریلو ملازمہ رکھی ہوئی تھی، جس پر دونوں میاں بیوی اکثر اوقات تشدد کرتے تھے۔
حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز جب بچی پر تشدد کیا گیا تو اہل علاقہ نے اطلاع دی، جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
بچی کو میڈیکل کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا بچی کے چہرے پر اور ہاتھوں پر زخم کے نشان ہیں۔