تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

لاہور دھماکا: نئی تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی

لاہور کے علاقے انارکلی بازار میں آج ہونے والے خوفناک دھماکے کی ذمہ داری نئی بننے والی بلوچ عسکریت تنظیم نے قبول کر لی۔

سابق وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی نےآج لاہورحملےکی ذمےداری قبول کی ہے یہ تنظیم 10دن پہلے بنی ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ کالعدم یوبی اے اور کالعدم بلوچ ریپبلکن آرمی نے مل کر یہ تنظیم بنائی ہے۔

دوسری جانب انارکلی دھماکے سے متعلق پولیس اورحساس اداروں کی تفتیش جاری ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مددسے مبینہ دہشت گرد کی شناخت کرلی گئی۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گرد موٹرسائیکل پر جائےوقوعہ تک آیا مبینہ دہشت گرد نےجائے وقوعہ پر ایک بیگ رکھا اور مبینہ دہشت گردکےجانےکے 4 منٹ بعد دھماکا ہوا۔

دھماکا کیسے ہوا؟ اے آر وائی نیوز نے ویڈیو حاصل کرلی

مبینہ دہشت گردکےفرارہونےکی مزیدفوٹیجزحاصل کی جارہی ہیں جب کہ دھماکےمیں استعمال ہونےوالےبارودی مواد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا 2013کےانارکلی دھماکےسےمماثلت رکھتاہے۔دھماکےمیں قوی امکان ہےریموٹ کنٹرول ڈیوائس کااستعمال کیاگیاہو۔

جائے وقوعہ سے ملنے والی مشکوک موٹرسائیکلوں کا ریکارڈحاصل کر لیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ سے5 مشکوک موٹرسائیکلیں تحویل میں لی گئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -