جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

لاہور، بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھائی نے گھریلو جھگڑے پر بھائی کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں ملزم شکیل نے گھریلو جھگڑے پر 40 سالہ بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

مقتول کی شناخت منصور کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی: جائیداد کا تنازعہ، بھائی نے بھائی کو قتل کرکے خود کشی کرلی

واضح رہے کہ لاہور میں تین دنوں کے دوران بھائی کے ہاتھوں بھائی کو قتل کرنے کے دو واقعات پیش آچکے ہیں۔

دو روز قبل لاہور کے علاقے شفیق آباد میں تیس سالہ شہزاد نذیر کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول شہزاد کو اس کے بھائی امتیاز نے مبینہ طور پر قتل کیا ہے، 30 سالہ شہزاد نذیر گھر کی چھت پر سویا ہوا تھا کہ امتیاز نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں