اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

لاہور : کار سوار پٹرول کی ٹینکی بھروا کر فرار ، گارڈ کی فائرنگ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : کارسوار پیٹرول ڈلوا کر فرار ہونے والی گاڑی پر گارڈ کی فائرنگ سے 2 راہگیرخواتین زخمی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں پیٹرول ڈلوا کر فرارہونے والی گاڑی پر گارڈ نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو راہگیرخواتین زخمی ہوگئیں۔

پولیس نے بتایا کہ گارڈن ٹاؤن میں پٹرول پمپ پرنوسربازوں نے گاڑی میں فیول ٹینک بھرایا اور پٹرول کی رقم دیےبغیرہی نوسربازوں نےگاڑی بھگادی، جس پر گارڈ نے فائرنگ کردی۔

واقعے میں گاڑی سوار بھاگ گئے اور قریب گزرنے والی دو خواتین گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئیں، جنہیں سروسزاسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے گارڈ کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مفرور نوسر بازوں کو تلاش جاری ہے، ،جلد گرفتارکرلیں گے، پولیس

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں