جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

لاہور : ڈمپر کی زد میں آکر 5 افراد کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج ، سنگین دفعات شامل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ڈمپر کی زد میں آکر 5 افراد کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں ڈرائیور کے خلاف سنگین دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں ڈمپر کی زد میں آکر 5 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس نے ڈرائیور کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ، مقدمے میں قتل باالسبب،غفلت سے گاڑی چلانا سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

جس میں کہا گیا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے ڈمپر کی ٹکر سے 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے، ٹریفک حادثہ ڈمپرڈرائیورکی غفلت کےباعث پیش آیا۔.

مزید پڑھیں : لاہور میں بھی ڈمپر موت بانٹنے لگے، 5 افراد جاں بحق

ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ حادثے کا ذمہ دارڈرائیور فرار ہے، ملزم کی گرفتاری کیلئےچھاپے جاری ہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز لاہور کے جی ٹی روڈ آخری اسٹاپ کے قریب ڈمپر نے رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی تھی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

حکام کا کہنا تھا کہ حادثہ ڈمپر کی بریک فیل کے باعث پیش آیا، ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ڈمپر کے نیچے سے نکالا اور انہیں اسپتالوں میں منتقل کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں