تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

لاہور : شاپنگ پلازہ میں آتشزدگی، فائربریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا، ایک شخص جاں بحق

لاہور: ایم ایم عالم روڈ پر پلازہ  میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا،  جان بچانے کی کوشش میں عمارت سے چھلانگ لگانے شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ایم ایم عالم روڈ پر15منزلہ عمارت کے تہہ خانے میں آگ لگ گئی، آگ اتنی شدید تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے اس نے بالائی منزلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا.

آگ کے باعث متعدد افراد عمارت میں پھنس گئے، پلازہ میں دکانیں، دفاتر، فلیٹس ہیں، اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ بجھانے کیلئے مشکلات کا سامنا ہے۔

آتشزدگی کے باعث کئی افراد نے جان بچانے کیلئے چھلانگ لگا دی تھی،  ایک شخص رسی کی مدد سے نکلنے کی کوشش میں پلازہ سے گر کر زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

دیگر زخمیوں کو بھی مقامی اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔ آتشزدگی کے باعث شاپنگ سینٹر میں پھنسے ہوئے کئی لوگ اپنی جانیں بچانے کیلئے کھڑکیوں اور دیواروں کے ساتھ لٹک گئے۔

آگ لگنے کے ڈیڑھ گھنٹے بعد اسنارکل پہنچی، پھنسے لوگوں کو ریسکیو کرنے کیلئے تکنیکی وجہ سے اسنارکل کی سیڑھی نہ کھل سکی،3زخمیوں کو سروسزاسپتال منتقل کیا گیا، دو افراد دھوئیں کے باعث بے ہوش ہوئے، عمارت میں 50سے زائد افراد موجود تھے۔

آخری اطلاعات تک ریسکیو ٹیموں کی جانب سے کئی افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجو ہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایم ایم عالم روڈ پر پلازہ میں آگ لگنے والی آگ کا نوٹس لے لیا، انہوں نے ہدایات دیں کہ پلازہ میں پھنسے افراد کو بحفاظت نکالنے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے، ریسکیو1122،متعلقہ ادارےامدادی سرگرمیاں تیزکریں۔

بعد ازاں وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان جائے وقوعہ پہنچ گئے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ امدادی کارروائیوں کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

پلازہ شہباز شریف کے ایک عزیز کا ہے، تحقیقات کررہے ہیں کہ آگ لگی ہے یا لگائی گئی کیونکہ عمارت میں قائم ایک دفتر میں صاف پانی کمپنی ک اریکارڈ موجود تھا، فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ٹریفک کے باعث امدادی ٹیموں کو پہنچنے میں تاخیر ہوئی،

Comments

- Advertisement -