لاہور کے گنگارام اسپتال میں انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے نومولود بچی جھلس گئی، جلنے کی وجہ پوچھنے پر عملے نے والدین کو نرسری سے نکال دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے گنگارام اسپتال میں انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے دس دن سے زیر علاج نومولود بچی انکیوبیٹر پر جھلس گئی، جھلسنے کی وجہ پوچھنے پر عملے نے والدین کو نرسری سے باہر نکال دیا۔
متاثرہ بچی کے والد رفاقت علی نے بتایا گزشتہ رات بچی کو دیکھنے گئے تو وہ جل رہی تھی، ان کا الزام ہے عملے کی غفلت سے انکیوبیٹر مشین کا درجہ حرارت زیادہ ہوگیا جس سے ان کے بیٹی کا جسم جھلس گیا۔
والد نے کہا کہ جب میں نے عملے سے جلنے کی وجہ پوچھی تو عملے نے میرے ساتھ بدتمیزی کی اور نرسری سے نکال دیا، والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انصاف کی اپیل کردی۔