لاہور کے چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی سنگین غفلت پانچ دن کی بچی کی جان لے گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے چلڈرن اسپتال نرسری کے انکوبیٹر میں اوور ہیٹ سے جھلس کر پانچ دن کی بچی جاں بحق ہوگئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اوور ہیٹ سے جھلس کر دوسرے بچے کی حالت بھی تشویشناک ہے۔
- Advertisement -
ایم ڈی چلڈرن اسپتال ڈاکٹر سلیم کا کہنا ہے کہ ہیٹ دینے کے لیے بچوں کو وارمر میں رکھا گیا تھا، ایک بچی جاں بحق ہوئی دوسرے بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ نومولود بچی یرقان کے باعث اسپتال میں زیرعلاج تھی۔
والدین نے الزام لگایا کہ اسپتال کے عملے نے نرسری میں بچے کو زیادہ ہیٹ دے دی۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انتظامیہ نے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں مزید حقائق تحقیقات کے بعد ہی بتائے جاسکتے ہیں۔