جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

لاہور: معصوم بچے پر بدترین تشدد اورجرائم کرنے پر مجبور کرنے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور :  ملتان سےلائے گئے معصوم بچے پر جرائم پیشہ افراد نے بدترین تشدد کیا اور جرائم کرنے پر مجبور کیا۔ کمسن بچے نے لاہور میں جرائم میں ملوث تیس رکنی گینگ کا انکشاف کردیا۔

کمسن بچوں پر وحشیانہ تشدد کا ایک اور واقعہ لاہور میں پیش آیا، ملتان کے بارہ سالہ بچے شعیب کو اوباش لڑکوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور جرائم کی جانب ورغلایا، یاسین اور شہزاد نامی لڑکےبچےکو بہلا پھسلا کے لاہور لے آئے۔

متاثرہ بچے کا کہنا ہے کہ لڑکوں نے کہا کہ اب گھر بھول جاؤ اور سر پر ڈنڈا مار کے بے ہوش کر ڈالا، درندہ صفت لڑکوں نے معصوم شعیب کو لوگوں کی جیبیں کاٹںے پر مجبور کیا۔

شعیب نے بچوں سے نشہ ،جیبیں کٹوانے اور بدفعلی میں ملوث لاہور کےتیس رکنی گینگ کا انکشاف بھی کیا، متاثرہ بچے کا کہنا ہے کہ گینگ بچوں کو بہلا کے غلط کاموں پر لگاتا ہے، چلڈرن پروٹیکشن بیورو نے بچے کے اہلخانہ کو ڈھونڈنے شروع کر دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں