جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

لاہور: مزید 16 ڈاکٹروں میں کروناوائرس کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے جنرل اسپتال میں آرتھوپیڈک کے 16ڈاکٹرز کروناوائرس کا شکار ہوگئے۔

تفصلات کے مطابق لاہور میں قائم جنرل اسپتال کے شعبہ آرتھوپیڈک کو 10روز کے لیے بندر کھنے کا فیصلہ کرلیا گیا، کرونا کے تمام متاثرہ ڈاکٹروں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آرتھو پیڈک وارڈ کو ڈسانفیکٹ اور سینیٹائز کرنے کے بعد کھولا جائے گا، آرتھوپیڈک وارڈ کے عملے اور مریضوں کے کروناٹیسٹ کیے جائیں گے، دیگر افراد میں کروناوائرس کے اثرات کا پایا جانا ممکن ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں درجنوں ڈاکٹرز اور طبی عملہ کروناوائرس کا شکار ہوچکا ہے۔ 19 اپریل کو کوئٹہ میں ایم ایس فاطمہ جناح اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں کے 29 ڈاکٹرز میں کرونا کی تصدیق ہوئی تھی۔

پاکستان میں گذشتہ 24گھنٹے میں 26 ڈاکٹرز اور 5 نرسیں کورونا وائرس کا شکار

قبل ازیں ینگ ڈاکٹرز نے متاثرہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر ورکرز کی فہرست جاری کی تھی، جس کے مطابق 5 ہیلتھ کیئر ورکرز بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جب کہ سینئر فارماسسٹس سِول اسپتال کرونا وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

واضح رہے کہ ملک میں کرونا سے تاحال 3 ہیلتھ پروفیشنلز جاں بحق ہو چکے ہیں۔ 25 اپریل کو 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 26 ڈاکٹروں اور 5 نرسوں میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں