جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

لاہور کے بہادر شہری ڈرون گرنے والی جگہ پر جمع ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے بہادر شہری والٹن روڈ پر ڈرون گرنے والی جگہ پر ہجوم کی صورت میں جمع ہوگئے۔

لاہور کے بہادر شہری والٹن روڈ پر جمع ہوگئے اور مودی کو للکار کر کہا کہ ڈرنے والے نہیں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ایک شہری نے کہا کہ مودی شروع سے ہی مسلمانوں کو تنگ کررہا ہے لیکن ہم بزدل نہیں، قوم پاک فوج کے ساتھ ہے منہ توڑ جواب دیں گے۔

پاک بھارت کشیدگی  سے متعلق تمام خبریں

دوسرے شہری کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش نہیں ہے کہ اس خطے میں جنگ ہو لیکن اپنی حفاظت کرنے کا فریضہ بخوبی ادا کریں گے۔

لاہور کے شہریوں نے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

کراچی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کا پرانا طریقہ ہے وہ پاک فوج سے تولڑنہیں سکتی، نہتےلوگوں پر ڈرون اٹیک کرکے ڈرانے کی ناکام کوشش کررہی ہے، جب لڑنےکا وقت آئے گا توپوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ لڑیں گی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام جیسا جوش اورجذبہ دنیا کی کسی قوم کے اندر نہیں،اس کا اندازہ بھارت کونہیں، دنیا ہم سے سیز فائر کا مطالبہ کررہی ہے۔۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس بریفنگ میں بتایا تھا کہ 29 بھارتی ڈرونز کو گرایا جاچکا ہے جس میں سے ایک ڈرون ٹارگت پر پہنچا جس سے 4 فوجی زخمی ہوئے، بھارتی ڈرونز حملے میں تین سویلینز کی شہادت ہوئی اور 4 زخمی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارت کو اپنے سنیما سے نکل کر حقیقی دنیا میں آنا ہوگا، دنیا کو بے وقوف بنانا بند کرے، 18ویں نہیں 21ویں صدی ہے جہاں ہر پروجیکٹائل اپنی ڈیجیٹل پاتھ چھور جاتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارتی میڈیا میں انجینئرڈ وار صورتحال پیش کی جارہی ہے، پاکستان میں صورتحال معمول کے مطابق ہے عوام مطمئن ہیں، ہمارے پاس ایمان کی طاقت ہے لوگ معمول کے مطابق وقت گزار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو پریشان کرنے کے لیے بھارت نے سوچا شہروں کی طرف ڈرون بھیج دیتے ہیں لیکن عوام کا پاکستان کی مسلح افواج پر مکمل اعتماد ہے اور پرسکون زندگی گزار رہے ہیں، ہمیشہ حق کی فتح ہوتی ہے اور اس مرتبہ بھی حق کی ہی فتح ہوگی۔

اہم ترین

خواجہ نصیر
خواجہ نصیر
خواجہ نصیر اے آر وائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں اور صوبہ پنجاب کی سیاسی خبروں پر نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں