جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

لاہور کے غیرمصدقہ واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا پر مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : لاہور کے غیر مصدقہ واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں لاہور کے غیرمصدقہ واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کی مدعیت میں تھانہ مورگاہ میں درج مقدمہ میں112 طلبا اور 1000 سے زائد نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

مقدمے میں کہا گیا کہ طلبا نے احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ کیا، عمارت کونقصان پہنچایا۔

مقدمے میں کہنا تھا کہ طلبا نے پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کیاجبکہ طلبا نے دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی اورہنگامہ آرائی کی، راستے بند کئے۔

مزید پڑھیں : طالبہ سے مبینہ زیادتی: راولپنڈی میں طلبا نے نجی کالج کی اینٹ سے اینٹ بجا دی

مقدمے کے مطابق مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی اور کارسرکارمیں مداخلت کی۔

گذشتہ روز راولپنڈی میں مشتعل طلبہ نے نجی کالج پردھاوا بول دیا تھا، طلبہ کی بڑی تعداد نے نجی کالج میں گھس کر بسوں کے شیشے توڑ دیئے تھے ، عمارت ، دفاتر اور کینٹین میں توڑ پھوڑ کی اور پولیس کھڑی تماشہ دیکھتی رہی۔

طلبا نے کالج کا قیمتی سامان سڑک کے بیچ میں رکھ کے نظرآتش کیا ساتھ مرکزی گیٹ توڑا اور پتھراو بھی کیا تھا۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے شیل برسادیے، شدیدشیلنگ کی وجہ سے شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات پیش آئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں