جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

لاہور میں لوٹ مار کی وارداتیں کرنیوالا جوڑا گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لوٹ مارکی وارداتیں کرنیوالے جوڑے کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان نے فارمیسی، ڈپارٹمنٹل اسٹور اور ریسٹورنٹ میں وارداتیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پولیس نے ریسٹورانٹ میں واردات کرنے والا جوڑے کو چوبیس گھنٹے بعد گرفتارکرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے فیصل ٹاؤن،لیاقت آباداورنشترکالونی میں فارمیسی پربھی واردات کی، ملزمان سے اسلحہ، نقدی،موٹرسائیکل اور دیگرسامان برآمد کرلیا ہے۔

- Advertisement -

ملزمان کی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پرآگئی م، واردات کے فوری بعددونوں لوٹی ہوئی رقم کا بٹوارہ کرلیتےتھے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان نے لٹن روڈ کے علاقہ سے ایک موٹرسائیکل بھی اسلحہ کے زور پر چھینی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں