اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

ادھار واپس مانگنے پر دکاندار کو گاہک نے شیشے کی بوتلیں دے ماریں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں ادھار واپس مانگنے پر دکاندار کو گاہک نے شیشے کی بوتلیں دے ماریں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے شالیمار میں دکاندارکو گاہک عبدالرؤف کو ادھار سامان دینا مہنگا پڑ گیا، گاہک نے قرض واپس مانگنے پر دکاندار کو شیشے کی بوتلیں مار دیں۔

گاہک عبدالرؤف کی سرعام بدمعاشی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

- Advertisement -

فوٹیج میں گاہک کو دکان کے اندر شیشے کی خالی بوتلیں مارتے دیکھا جاسکتا ہے، متاثرہ دکاندار نے تھانہ شلیمار میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔

درخواست میں دکاندار نے موقف اپنایا کہ ملزم نے 50 ہزار کا سامان ادھار لیا، پیسوں کے تقاضے پر طیش میں آگیا، ملزم نے شیشے کی بوتلیں ماریں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہونے کے باوجود متاثرہ دکاندار کی درخواست پر تاحال مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں