تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

لاہور نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور کو شکست دیدی

پی ایس ایل فائیو کے 24 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف مرحلے میں جانے کے امکانات کو روشن رکھا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے جیت کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے پشاور زلمی کو ہرا دیا، ہوم ٹیم نے زلمی کا 188 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

اوپنر فخر زمان نے 63 اور کرس لین نے 59 کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

آخر میں پٹیل نے 11 اور وسے نے 17 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلوائی، اس فتح کے ساتھ ہی لاہور قلندرز کے 8 پوائنٹس ہوگئے ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ کارلوس بریتھ ویٹ نے3 اور وہاب ریاض نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا.

اس سے قبل ہوم ٹیم کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی.

زلمی کو ابتد میں ہی بینٹن کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا جو صفر پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد لیونگسٹون بھی چلتے بنے جب کہ 24 کے مجموعے پر کامران اکمل بھی آؤٹ ہو گئے.

چوتھی وکٹ پر تجربہ کار شعیب ملک نے نوجوان بیٹسمین حیدر علی کے ساتھ مل کر اننگز کو آگے بڑھایا اور دونوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 140 تک پہنچا دیا، شعیب ملک 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ حیدر علی 69 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے.

پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 187 رنز بنائے، بریتھ ویٹ 16 اور حسن علی 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے.

قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں‌ حاصل کیں، پٹیل نے 2، دلبر حسین اور وائس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.

ٹاس کے موقع پر سہیل اختر نے بتایا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، بولر حارث رؤف کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی ہے، ڈین ولاز کی جگہ کرس لین، عثمان شنواری کی جگہ حارث رؤف اور سلمان ارشاد کی جگہ دلبر حسین کو شامل کیا گیا ہے۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے، لاہور قلندرز کے خلاف پلان تیار ہے اور طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز کے لیے یہ میچ ڈو اینڈ ڈئی کی حیثیت رکھتا ہے جب کہ زلمی کی کامیابی اسے پلے آف میں پہنچا سکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -