لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشل ائیر پورٹ پر امریکہ سے ملک بدر ہونے والے پاکستانی شہری کو پاکستانی حکام نے قبول کرنے سے انکار کردیا۔
پاکستانی شہری ارسلان خان کو امریکی حکام نے پی کے 722 سے پاکستان بدر کیا، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ارسلان برازیل سے براستہ میکسیکو غیرقانونی طور پر امریکہ گیا تھا،جسے وہاں حراست میں لیکر ایمرجنسی پاسپورٹ کے ذریعے پاکستان واپس بھیجا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق نئی پالیسی کے تحت امریکی حکام نے ارسلان کے متعلق پاکستانی حکام کو ملک بدری کی وجہ بتائے بغیر واپس بھیجا ہے جس پر مسافر کو پاکستان داخلے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔
- Advertisement -
ایف آئی اے نے ارسلان کی پاکستان میں امیگریشن کی اجازت اصل کرنے کیلئے وزارت داخلہ اور خارجہ اجازت طلب کرلی ہے ۔ ارسلان کے والدین بھی لاہور ائیرپورٹ بیٹے کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔