پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

لاہور میں تشدد کا شکار گھریلو ملازم اسپتال میں چل بسا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کی غالب مارکیٹ میں تشدد کا شکار گھر میں کام کرنے والا لڑکا سنی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں 14 سالہ لڑکے پر تشدد کا واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا، سنی مین مارکیٹ کے رہائشی ساجد نامی شہری کےگھر پر ملازم تھا۔

مالک مکان کا 14 سالہ ملازم پر تشدد، سگریٹ سے جلادیا

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے پر تشدد میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، بچے کے جسم پر تشددکے نشان پائے گئے تھے تاہم اب وہ اسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ میں بچے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا گیا، سنی 6 ہزار روپے ماہانہ پر گھر میں کام کرتا تھا۔

اس سے قبل لاہور کے علاقہ شمالی چھاؤنی میں 12 سالہ گھریلو ملازم پر مبینہ بہیمانہ تشدد کر کے حالت بگڑنے پر گھر سے دور چھوڑ دیا گیا تھا۔

مقامی لوگوں نے متاثرہ ملازم علی کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی تھی جس پر پولیس نے ملازم کو اسپتال منتقل کیا اور بعد  میں گھر کے مالک طلحہ عباس کو گرفتار کرکے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ سے تشدد کی نوعیت کا اندازہ ہو گا، جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، متاثرہ ملازم علی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں