اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

لاہور:نوجوان کو کچلنے والا پولیس افسرکا بیٹا طلحٰہ ضمانت پر رہا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نوجوان کو گاڑی تلے کچلنے والا ڈی ایس پی کا بیٹا ضمانت پر رہا کردیا گیا.

لاہور کی مقامی عدالت نے نوجوان کو گاڑی سے کچلنے کے ملزم ڈی ایس پی کے بیٹے کو عبوری ضمانت پر ہونے کی وجہ سے رہا کرنے کا حکم دے دیا.

جوڈیشل مجسٹریٹ عدنان انجم گوندل نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم طلحہ کو پیش کیا گیا تو اس وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ملزم عبوری ضمانت حاصل کر چکا ہے جبکہ پولیس عدالت کو بتایا کہ ملزم اقرار جرم کر چکا ہے، مزید تفتیش کی ضرورت نہیں، ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جائے۔

ہلاک ہونے والے نوجوان رانا بلال کے لواحقین کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ملزم ڈی ایس پی کا بیٹا ہے، جو اپنے بیٹے کو بچانے کیلئے اثرورسوخ استعمال کر رہا ہے، ڈی ایس پی نے اپنے بیٹے کی بجائے فہیم نامی لڑکے کو موقع پر پیش کیا تھا۔ ملزم سے تفتیش باقی ہے، اسے رہا نہ کیا جائے۔

عدالت نے ملزم طلحٰہ کو رہا کرتے ہوئے فیصلے میں لکھا ہے کہ غیرتہذیب یافتہ سے تہذیب یافتہ کا سفر قانون کی وجہ سے ہی ممکن ہوا، پریشر گروپ کا اثر قبول کرنے سے معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں

دوسری جانب ملزم نے انویسٹی گیشن پولیس کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا، ذرائع کے مطابق ملزم نے پولیس کو بتایا کہ رانا بلال کے ساتھ اس کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی۔ حادثہ جان بوجھ کر نہیں تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، گاڑی کی رفتار اتنی تیز تھی کہ میں اسے سنبھال نہیں سکا۔

ایس پی انویسٹی گیشن اعجاز شفیع ڈوگر نے بھی گزشتہ روز جائے حادثہ اور گاڑی کا معائنہ کیا۔ تفتیشی ٹیم کے مطابق طلحہ 130کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہا تھا، حادثے کے بعد گاڑی رانا بلال کو 2سو فٹ آگے تک گھسیٹ کر لے گئی۔ گاڑی کے بونٹ پر رانا بلال کا خون بھی پایا گیا۔

مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی کے بیٹے پاس ڈرائیونگ لائسنس تک نہیں مگر پولیس ملزم کو پروٹوکول دے رہی ہے، پولیس نے عدالت سےملزم کو جیل بھجوانے کی استدعا کی ہے.

قبل ازیں پولیس کے روبرو طلحہ نے کہا تھا کہ وہ حادثے کے وقت گاڑی میں نہیں تھا بلکہ گھر سو رہا تھا گاڑی اس کا کزن لے کر گیا تاہم رات گئے طلحہ نے اعتراف جرم کرلیا تھا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں