لاہور رنگ روڈ پر ’محمود بوٹی کی ڈمپنگ سائٹ‘ کو 2016 میں بند کر دیا گیا تھا، لیکن یہاں موجود 14 ملین میٹرک ٹن کوڑے کا پہاڑ اور یہاں سے نکلنے والی زہریلی گیسوں کے باعث آب و ہوا کے لیے مستقل خطرہ بن چکا تھا۔
لاہور میں کوڑا تلف کرنے کے لیے ’محمود بوٹی ڈمپ سائٹ‘ کے منصوبے سے زہریلی گیسوں کے خاتمے کے ساتھ کاربن کریڈیٹ، بائیو گیس اور بجلی کی پیدوار سے آمدن متوقع ہے۔
ایل ڈبلیو ایم سی اور روڈا کے تعاون سے اس ڈمپنگ سائٹ پر اربن فارسٹ اور سولر پارک تعمیر کیا جا رہا ہے، جب کہ یہاں سے نکلنے والی میتھین گیس کو فروخت کیا جائے گا۔
ڈمپنگ سائٹ ری ہیبلیٹیشن کے دوران 31 ایکڑ رقبے پر اربن فارسٹ لگایا جا رہا ہے، ماحولیاتی منصوبے میں کاربن کریڈٹ، بائیو گیس، بجلی پیداوار سے 2 دہائیوں تک آمدن آئے گی۔