ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی اور گیس کا بحران جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور سمیت پنجاب بھر میں گذشتہ روز بجلی اور گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے جس کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت سمیت دیگر شہروں کے بیشتر علاقوں میں گیس کا پریشر انتہائی کم یا صفر رہا جس کے باعث ان علاقوں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سردی کے باعث گیس کی طلب میں بھی اضافہ دیکھا گیا، بیشتر علاقوں میں گیس پریشر کم، چولہے بھی ٹھنڈے پڑ گئے۔

- Advertisement -

ذارئع کا بتانا ہے کہ شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 3 اور دیہات میں 6 گھنٹے ہوگیا، بندپاور پلانٹس نہ چلا ئے جا سکے، لیسکو میں بار بار بندش  سے صارفین پریشان ہیں۔

بھاری بل تو آتے ہیں لیکن گیس نہیں آتی، شدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر پر شہری بھی پھٹ پڑے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں