بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

لاہور، گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر بچوں کے سامنے باپ قتل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں ڈاکوؤں نے گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر بچوں کے سامنے باپ کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق المناک واقعہ لاہور کے علاقے کاہنہ کی نجی سوسائٹی میں پیش آیا، ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنایا اور گھر سے نقدی زیورات لوٹے تو اعجاز نے مزاحمت کی۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 6 بچوں کا باپ اعجاز خمی ہوگیا، زخمی شہری کو طبی امداد کے لیے جنرل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق ڈاکو نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

ادھر لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں بینک سے سونا نکلوا کر گھر آنے والے میاں بیوی کو لوٹ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق میاں بیوی بینک سے سونا نکلوا کر گھر پہنچے تو دو ڈاکوؤں نے گھیر لیا، دونوں ڈاکو میاں بیوی سے 100 تولے سے زائد سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع سے ٹریس کیا جارہا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں