جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اپوزیشن استعفے دے، یہ کام کردوں گا، اعظم سواتی کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے چیئرمین سے اپوزیشن کے استعفے منظور کراؤں گا اور شکرانے پر سو دیگیں ڈی چوک پر تقسیم کرونگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوےاعظم سواتی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن آئین اور قانون کے مطابق ہوں گے، الیکشن کمیشن آزاد ہے اپوزیشن استعفےدیں ہم الیکشن کرائیں گے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ سینیٹ چیئرمین سے ان کےاستعفےمنظورکراؤں گا، پھر ایک سو دیگیں میں ڈی چوک پرتقسیم کروں گا۔

- Advertisement -

میڈیا سے گفتگو میں وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ میں ماں کی طرح ریلوے کےملازمین کا خیال رکھوں گا، ہم مزدوروں کا خیال رکھیں گےتو ریلوےچلےگی، کیونکہ ریلوے کا سب سےبڑا وزیر ریلوے مزدور ہے، اگر ہمارے مزدور کی معیشت بہتر ہوگی تو ترقی آئےگی، وکٹوریہ مزاج اس ملک میں نہیں چل سکتا۔

اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ میں جس جس وزارت میں رہا ہوں کام کرکےدکھایا ہے، ریلوے خسارے سےضرور نکلےگی، شیخ رشید جو کام چھوڑ کر گئےان کو آگےلےکر چلوں گا، اگرمیں نے ی اتحریک انصاف نے سیاست کی تو ریلوے ڈوب جائےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں