لاہور : صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سائنس کالج کے پروفیسر راؤ الطاف کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق سائنس کالج کے پروفیسر راؤ الطاف اپنے بیٹے کو اسکول چھوڑ کرگھر جارہے تھے کہ لاہور کے علاقے میں وحدت کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل ملزمان نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
پروفیسر راؤ الطاف فائرنگ کے نتیجے میں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،جن کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے میواسپتال منتقل کردیاگیا۔
مزید پڑھیں:معاشرے کا اعلیٰ ذہن بارود کے دہانے پر
پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا جبکہ عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کیے جارہے ہیں اور علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جائےگا۔
مزید پڑھیں:کوئٹہ میں فائرنگ سے لاء کالج کے پرنسپل ہلاک ہوگئے
خیال رہے کہ رواں سال 8 جون کو صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لا کالج کے پرنسپل بیرسٹر امان اللہ خان ہلاک ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں:کراچی فائرنگ، جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمان جاں بحق
اس سے قبل گزشتہ سال اپریل میں جامعہ کراچی کےشعبہ ابلاغ عامہ کے اسسٹنٹ پروفیسروحید الرحمٰن کو ٹارگٹ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:کراچی فائرنگ، جامعہ کراچی اسلامک اسٹڈیز کے ڈین جاں بحق
واضح رہے کہ 18 ستمبر 2014 کو جامعہ کراچی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے ڈین شکیل اوج کو بھی گلشن اقبال کے علاقے میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا