تازہ ترین

لاہور میں فائرنگ سے 3 سگے بھائیوں سمیت 5 افراد قتل

لاہور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین سگے بھائیوں سمیت 5 افراد کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے تھانہ چوہنگ کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 سگے بھائی اور بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی مقتولین کا کسی سے جھگڑا نہیں تھا۔

پولیس کی تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

ایس ایچ او ناصر حمید کا بتانا ہے کہ نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین سگے بھائی، ایک کزن اور ملازم جاں بحق ہوئے۔

مقتول کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دی جائے۔

 

Comments

- Advertisement -