اتوار, ستمبر 22, 2024
اشتہار

لاہور: گھر میں فائرنگ سے دو خواتین قتل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں قبرستان کے قریب گھر کے اندر فائرنگ سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مقتولین کی شناخت حنا اور سحرش کے نام سے ہوئی، ملزم فائرنگ کر کے فرار ہوگیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واردات گھریلو ناچاقی یا دشمنی پر کی گئی۔

پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔

- Advertisement -

ڈی آئی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی۔

جولائی میں لاہور میں مہندی تقریب میں فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ہوگئی تھی۔ مناواں پولیس نے دولہے کے والد کو حراست میں لیا تھا جبکہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔

ایس پی کینیٹ کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور ملزمان کو جلد تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

بتایا گیا تھا کہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے مہندی کی تقریب میں فائرنگ کی تھی جس سے لڑکی موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں