جمعہ, جون 27, 2025
اشتہار

لاہور میں غیرملکی خاتون کی لاش اسپتال چھوڑ کر جانیوالا کون تھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نجی اسپتال سے ملنے والی غیر ملکی خاتون کی لاش اور لاش کو اسپتال چھوڑ کر جانے والے شخص کی شناخت ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نشترکالونی میں غیر ملکی خاتون کی لاش ہسپتال چھوڑ کر فرار ہونے والے ملزم کا چند گھنٹے میں سراغ لگا لیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون کو اسپتال لانے والے کی شناخت ویلیری این کومبھو کے نام سے ہوئی، غیرملکی خاتون کو اس کا ساتھی رینٹ پر لی گئی کار میں اسپتال لایا تھا اور خاتون کی موت کی تصدیق ہونے پر ملزم لاش چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

ملزم اور خاتون نشتر ٹاؤن گلشن مدینہ کالونی میں کرائےپررہائش پذیرتھے تاہم خاتون کی روم میٹ کو تلاش کر کے مزید تحقیقات کی جائیں گے، خاتون کا نام چومبا کیرن اورتعلق زیمبیا سے تھا۔

مزید پڑھیں : لاہور میں دو افراد غیر ملکی خاتون کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر فرار

غیرملکی خاتون کی لاش ملنے کے واقعے پر ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزم کی گرفتاری کیلئےسپیشل ٹیم تشکیل دے دی اور واقعہ کی وجوہات جاننے کیلئے پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

گذشتہ روز نشترکالونی کے اسپتال میں 2 افراد غیر ملکی خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے،لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے بھی غیر ملکی افریقی شہری تھے ، پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے چیک کیا تو خاتون مرچکی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں