ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

شاہی قلعہ اور شالیمار باغ کو ورلڈ ہیرٹج فہرست سے نکالے جانے کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اورنج لائن ٹرین سے لاہور کے تاریخی ورثہ شالیمار باغ اور شاہی قلعہ کو ممکنہ نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے آنی والی یونیسکو ٹیم کو ویزے جاری کرنے میں تاخیر کا سامنا ہے، مشن نے دورہ نہ کیا تو شاہی قلعہ اور شالیمار باغ کو ورلڈ ہیرٹج فہرست سے نکالے جانے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق یونیسکو کی جانب سے تین ماہ قبل ویزہ جاری کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم حکومت کی جانب سے ویزے جاری کرنے میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

یونیسکو کا ری ایکٹو مانیٹرنگ مشن اورنج لائن میٹرو ٹرین کے شالامار باغ سیکشن کا جائزہ لینا چاہتا ہے، یونیسکو مشن کو خدشہ ہے کہ اورنج لائن سے تاریخی شالیمار باغ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

یونیسکو کی جانب سے نو سے بارہ جنوری کے لئے ویزہ مانگا گیا تاہم حکومت مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے، مانیٹرنگ مشن کو اب فروری میں دورے کی درخواست کردی گئی ہے جبکہ انٹرنیشنل کونسل آن مونامنٹس اینڈ سائٹس پاکستان کی جانب سے ویزے نہ جاری کرنے پر شدید احتجاج کیا گیا۔

یونیسکو کی ذیلی تنظیم آئیکوموس کی نائب صدر فوزیہ قریشی کا کہنا ہے کہ یونیسکو مشن کو ویزے جاری نہ کئے گئے تو شاہی قلعہ اور شالامار باغ کو ورلڈ ہیریٹیج فہرست سے نکال دیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں