جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

لاہور:نواب ٹاؤن میں ایک ہی خاندان کے 4افراد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پتوکی سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو قتل کردیا گیا، مرنے والوں میں میاں بیوی اوردو بچے شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لرزہ خیر قتل کی واردات کا واقعہ پیش آیا، رسول پورہ کے علاقے نواب ٹاون کے ایک مکان کی تیسری منزل سے چار لاشیں برآمد ہوئی ہیں، لاشیں نجی سکیورٹی کمپنی کے ملازم 26 سالہ محمد مالک، اس کی 22 سالہ بیوی آسیہ، بیٹے 5 سالہ آصف اور ڈیڑھ سال کی بیٹی مریم کی ہے۔

lhr

پولیس کے مطابق دونوں بچوں کی لاشیں جناح ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ آسیہ اور مالک کی لاشیں موقع پر موجود ہیں۔ آسیہ کے دونوں بازوؤں کی رگیں تیز دھار آلے سے کاٹی گئی ہیں، خون زیادہ بہہ جانے سے موت واقع ہوئی۔

قتل ہے یا خود کشی ، کرائم سین یونٹ کی ٹیم حقائق جاننے کیلئے موقع پر پہنچ گئی ہے۔ بدقسمت خاندان کا تعلق پتوکی سے ہے۔

والد کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں، اہل خانہ نے پنجاب حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے جبکہ قتل کی واردات کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں