جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

نااہل اداروں کی وجہ سے لاہور دنیا کا آلودہ شہر بن چکا ہے، عدالت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : عدالت نے زرعی زمین پر غیرقانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز سے متعلق کہا کہ حکومت میڈیا کے ذریعے غیرقانونی سوسائٹی کے نام بتادے، سوسائٹی ایک شخص کے نام ہے اگر مقررہ وقت تک رجسٹریاں نہیں بناتے تو بلڈوز کردیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں زرعی زمینوں پر غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مبشر الیاس کی درخواست پر کی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سوال کیا کہ شہر میں چار بڑے قبرستان بنانے کا کہا گیا تھا کام کہاں تک پہنچا؟

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ ایک ایسا مرکز بنائیں جو میت کو غسل و کفن دے اور تدفین کرے، عدالت کی ہدایت پر چیف سیکریٹری پنجاب نے کہا کہ ہماری ٹیم نے شہر خاموشاں کو فعال کردیا ہے، یکم مارچ تک غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کا ڈیٹا بھی اکھٹا کرلیں گے۔

چیف سیکریٹری نے عدالت کو بتایا کہ ریٹائرڈ جج سپریم کورٹ کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دے رہے ہیں، کمیشن غیرقانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز سے متعلق انکوائری کرے گا، جس پر چیف جسٹس نے سوال کیا کہ ہاوسنگ اور لوکل گورنمنٹ کے وزرا کو کمیٹی میں نہیں رکھا گیا۔

جسٹس قاسم خان نے دو وزارتیں کم کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ میڈیا کے ذریعے ہی غیر قانونی بڑی بڑی سوسائٹی کا نام بتادے، سوسائٹی ایک شخص کے نام ہے، اگر مقررہ وقت تک رجسٹریاں نہیں بناتے تو بلڈوز کردیں۔

عدالت نے سماعت کے دوران اداروں کی نااہلی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ نااہل اداروں کی وجہ سے لاہور دنیا کا سب سے آلودہ شہر بن چکا ہے، اس طرح سے اقدامات کررہے ہیں کہ آپ کی حکومت تک یہ کام ہوہی نہ سکیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں