تازہ ترین

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کی درخواستیں سماعت کیلیے منظور

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرلی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کیلیے منظور کرلی ہیں

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب سے ہٹائے جانے کے لیے چوہدری پرویز الہٰی اور پی ٹی آئی رہنما سبطین خان سمیت دیگر تین درخواستوں پر حمزہ شہباز سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

جمعے کےروز چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے چوہدری پرویز الہی اور پی ٹی آٸی کے سبطین خان سمیت تین درخواستوں پر سماعت کی درخواست گزاروں کیجانب سے علی ظفر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز اپنی اکثریت کھو چکے ہیں۔آرٹیکل 134 کے تحت قائد ایوان منتخب ہونے کے لیے 186 ووٹ لینا ضروری ہے۔اگر پہلی مرتبہ 186 نہیں تو اگلے مرتبہ سادہ اکثریت ضروری ہے۔

بیرسٹر علی ظفر نے اپنے دلائل میں مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کر دی ہے حمزہ شہباز کے پاس عہدے پر رہنے کا کوئی قانونی جواز نہیں رہتا لہذا عدالت عالیہ انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

عدالت نے درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرلی اور ریمارکس دیے کہ بتایا جائے کہ سپریم کورٹ کے منحرف اراکین سے متعلق فیصلے کا اطلاق کب سے ہو گا ۔عدالت نے حمزہ شہباز سمیت فریقین سے 25 مٸی کو جواب طلب کر لیا۔

عدالتی کاروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ حمزہ شہباز اب وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں رہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ان کا عہدے پر رہنے کا کوٸی جواز نہیں رہا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین کے خلاف دائر ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا ہے اور پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین کو نااہل قرار دیتے ہوئے انہیں ڈی سیٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین کو نا اہل قرار دیدیا

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا، نااہل قرار دیے جانے والے 25 اراکین میں سے 18 کا تعلق پی ٹی آئی سے منحرف جہانگیر ترین گروپ سے ہے، 5 اراکین کا تعلق علیم خان اور 2 کا تعلق اسد کھوکھر گروپ سے ہے، الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔

 

Comments

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں