تازہ ترین

نیب نے 22 اہم سیاسی رہنماؤں کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں

190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے اسکینڈل...

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

لاہور ہائیکورٹ نے 70 پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی معطل کردی

لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ دنوں پرتشدد احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے بعد نظر بند کیے جانے والے 70 پی ٹی آئی کارکنوں کی نظربندی معطل کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں گزشتہ دنوں عمران خان کی گرفتاری کے بعد ردعمل میں پرتشدد احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے معاملے پر نظر بند کیے جانے والے پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس انوار الحق پنوں نے سماعت کی۔

جسٹس انوار الحق ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک بندہ ضمانت کروا کر باہر نکلتا ہے تو آپ گرفتار کر لیتے ہیں۔ لوگوں کے حقوق پامال نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب نہ کوئی جلوس نکل رہا ہے نہ کوئی جلسہ ہے۔ اگر کسی نے جلاؤ گھیراؤ کیا ہے تو آپ مقدمہ درج کریں نظر بند کیوں کر رہے ہیں؟

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنوں کی نظر بندی کے خلاف حماد اظہر اور دیگر نے درخواستیں دائر کی ہیں جن میں عدالت سے ان کی نظر بندی ختم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

Comments