لاہور میں مالکن کے مبینہ تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے شمالی چھاؤنی میں 40 سالہ گھریلو ملازمہ شبنم پر مالکن شازیہ کی جانب سے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مالکن نے ملازمہ سے گرم پانی مانگا تھا ملازمہ نے پانی دینے میں کچھ دیر لگائی تو مالکن شازیہ نے اسے پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی۔
پولیس نے ایک ملزم نعیم کو گرفتار کیا ہے جبکہ مرکزی ملزمہ تاحال گرفتار نہیں ہوسکی ہے۔
متاثرہ خاتون شبنم نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میرے بچے گھر میں بھوکے ہیں اگر مجھے کچھ ہوگیا تو مالکن ذمہ دار ہے۔
خاتون نے آئی جی پنجاب سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اہلخانہ کا بتانا ہے کہ شبنم 70 فیصد جھلس گئی تھی میو اسپتال میں پہلا آپریشن ہوا آج دوسرے آپریشن کے بعد طبیعت مزید خراب ہوگئی ہے۔
متاثرہ خاتون کے اہلخانہ پولیس علاج کے بجائے ہمیں بار بار تھانے بلا رہی ہے، بہن کا علاج کرواؤں یا پولیس کی پیشیوں پر جاؤں۔