ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

لاہور میں کمسن گھریلو ملازمہ پر مالکان کا مبینہ تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں کمسن گھریلو ملازمہ کو مکان مالکان نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں کمسن گھریلو ملازمہ پر مالکن نے قینچی، چھری اور ڈنڈے سے مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

مالکن نے کمسن گھریلو ملازمہ کے بال بھی کاٹ دیے۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے گھریلو ملازمہ پر تشدد کا نوٹس لے لیا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو ٹیم کو مبینہ تشدد کا شکار بچی کو تحویل میں لینے کی ہدایت کردی گئی، سارہ احمد نے بتایا کہ 14 سالہ کمسن گھریلو ملازمہ ثنا کو مالکن نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بچی کے بازو، ہاتھ، سر اور جسم کے دیگر حصوں پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا کہنا ہے کہ تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا، مالکن کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں