بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

لاہور میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے گلشن راوی میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

پولیس کے مطابق گھر کے باہر سے ایک خاتون شکیلہ کفیل کی لاش برآمد ہوئی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا کچھ ہی فاصلے پر کفیل بابر نامی نوجوان کی لاش بھی پڑی تھی جس نے کن پٹی پر گولی مار کر خودکشی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی ہیں، خاوند نے پہلے بیوی کو قتل کیا اور بعد میں خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ادھر بہاولپور میں 75 سالہ شوہر نے 70 سال کی بیوی کو قتل کردیا، پولیس نے شوہر سے تفتیش کی تو ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا۔

پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

اہم ترین

مزید خبریں