جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

لاہور میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے عمارت سے چھلانگ لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے علاقے غازی آباد میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے غازی آباد میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد عمارت کی دوسری منزل سے چھلانگ لگادی۔

ایس پی کینٹ، پولیس نفری اور فرانزک ٹیم جائے وقوعہ پر موجود ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

واضح رہے کہ آج کراچی کے علاقے پپری میں تین بچوں کی ماں کو شوہر نے بھائیوں کے ساتھ مل کر چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کو ہاتھ پاؤں باندھ کر قتل کیا اور لاش گھر کے احاطے میں دفنائی گئی، خاتون کی لاش برآمد کرکے ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

مقتولہ کے والد معشوق بروہی نے بتایا تھا کہ گزشتہ روز بیٹی نے فون کرکے گاؤں آنے کا کہا تھا، بعد میں اس کا فون بند ملا تو میں پریشان ہو گیا، اس کے شوہر اور دیوروں کے فون بند بھی مل رہے تھے، بیٹی کے سسر کو کال کی تو اس نے کہا گاؤں بھیج دی ہے، صبح میں یہاں پہنچا تو کوئی پتا نہیں چل رہا تھا۔

والد کا کہنا تھا کہ پولیس کے پاس گیا جب گھر پر تلاش کیا تو لاش برآمد ہوئی، میری بیٹی کے تین بچے تھے، ملزمان انھیں بھی ساتھ لے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں