تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

لاہور میں موسلا دھار بارش کا امکان

لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور آج رات جلسے سے سابق وزیراعظم خان سمیت پی ٹی آئی رہنما خطاب کریں گے تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں آج رات بارش کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں شام 6 بجے سے رات 11 بجے کے درمیان بارش کا امکان ہے، لاہور میں بارش ہونے کا امکان 40 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں اس وقت 54 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں مینارِ پاکستان جلسے کے لیے تیار کیا گیا خصوصی ترانہ جاری کر دیا ہے۔

ترانہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار اور عمر ڈار نے تیار کرایا ہے۔ ترانے کے بول ”جھوٹ کا توڑیں کے دستور، ہمیں غلامی نامنظور“ ہیں۔

ترانے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سیاسی جدوجہد اور عوامی پاور شو کو دکھایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما عمر ڈار کا کہنا ہے کہ ترانہ لاہور جلسے کے لیے عمران خان کی محبت میں تیار کیا ہے۔

عمر ڈار نے کہا کہ ہمارا نعرہ ہے کہ ”دشمن کے سر کو جھکانا ہے، اس ملک کو مل کے بچانا ہے“، ترانے میں پی ٹی آئی کارکنان کے جذبات کی عکاسی کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترانہ ورکرز کا عمران خان کی جدو جہد اور سامراجی طاقتوں کے نام پیغام ہے۔

 

Comments

- Advertisement -