ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

آزاد عدلیہ پر کسی صورت قدغن قبول نہیں کریں گے، بیرسٹر گوہر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آزاد عدلیہ پر کسی صورت قدغن قبول نہیں کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں جلسہ کرنے کے لیے این او سی تک نہیں دیا جاتا، امریکا کا ویزا بھی اس سے پہلے مل جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کو آپس میں لڑانا نہیں چاہتے، عدلیہ کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

- Advertisement -

فارم 47 کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی، لطیف کھوسہ

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اور قانون دان لطیف کھوسہ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے شب خون مارنے کی کوشش کی گئی، 24ویں ترمیم منظور نہیں کرواسکے تو آرڈیننس جاری کردیا گیا ہے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ نواز شریف تو کہتے تھے ووٹ کو عزت دو، کیا ووٹ کو ایسے عزت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ فارم 47 کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی ہے، ملک پر قبضہ کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی ڈٹے ہوئے ہیں وہ عوام کو آزادی دلوائیں گے۔

آئینی ترمیم کے ذریعے ایک عدالت قائم کی جارہی ہے، سلمان اکرم راجہ

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اب ثابت قدمی کا وقت آگیا ہے ہمیں ایک فریبی دشمن کا سامنا ہے، ایک آئینی ترمیم کے ذریعے ایک عدالت قائم کی جارہی ہے، ہم نے سڑکوں پر نکلنا ہے اور جبر کو قبول نہیں کرنا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں