لاہور: جناح اسپتال کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر مریض نے خود کشی کر لی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق 40 سالہ مریض نے لاہور کے جناح اسپتال کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی ہے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جناح اسپتال ڈاکٹر امجد محمود نے بتایا کہ 40 سالہ سلمان جناح اسپتال کے میڈیکل یونٹ 2 میں داخل تھا، مریض الٹراساؤنڈ کروا کر چوتھی منزل پر ڈاکٹر کو چیک کروانے گیا تھا۔
ایم ایس کا کہنا تھا کہ مریض ڈاکٹر کو بتا کر واش روم چلا گیا، وہاں سے واش روم کی کھڑکی کھول کر مریض نے چھلانگ لگا دی۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ مریض کے گردے کام کرنا چھوڑ گئے تھے، ڈاکٹرز نے مریض کو ڈائلسز کروانے کا مشورہ دیا تھا۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جناح اسپتال ڈاکٹر امجد محمود کا مزید کہنا تھا کہ مریض کے لواحقین نے کوئی بھی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔